128

بھارت پھر پریشان بھارتی پنجابیوں نے پاکستانی جھنڈوں والی پتنگیں اڑا کر انڈین گورنمنٹ کی نیندیں اڑا دیں

بھارت پھر پریشان بھارتی پنجابیوں نے پاکستانی جھنڈوں والی پتنگیں اڑا کر انڈین گورنمنٹ کی نیندیں اڑا دیں

بھارتی حکومت پاکستانی جھنڈے والی پتنگیں سے جل بھن کر رہ گئی جب فرید کوٹ، کپور تھلہ اور ترن تارن کے مختلف علاقوں میں اڑائی گئیں۔ ان علاقوں میں مسلمانوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے لیکن یہ پہلا موقعہ ہے کہ پاکستان کے جھنڈے والی پتنگوں نے بھارتی پنجاب میں بھی پاکستان کے رنگ بکھیر دئے اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ بھارتی پنجاب میں کسانوں کے احتجاج کے بعد سےمقامی افراد کی طرف بھارت مخالف سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں میں پاکستانی جھنڈے والی پتنگوں کی دستیابی بھارتی حکومت کے لئے مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ پولیس نے پتنگوں کی دکانوں پر چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں لیکن کسی بھی دکان سے پاکستانی جھنڈے والی پتنگیں پولیس کے ہاتھ نہیں لگ سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس لاوڈ اسپیکر پر اعلانات کرتی رہی لیکن بھارتی پنجاب کے شہریوں نے ان اعلانات کی کوئی پروا نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں