36

وزیراعظم کی رہائشگاہ کے قریب قبضہ گروپوں کا تھانہ بنی گالہ کی حدود میں 4 گھنٹے تک فائرنگ مبینہ طور پر ایک شخص جانبحق، 3 شدید زخمی

اسلام آباد:تھانہ بنی گالہ کی حدود میں فائرنگ کا سلسلہ جاری قبضہ گروپ کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق، 3 شدید زخمی ہو گئے، تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ او عاصم شاہ موقع پر موجود پولیس کی نفری گزشتہ 4 گھنٹوں سے موقع پر موجود، ملزمان خو گرفتار کرنے میں ناکام صبح کی روشنی ہونے کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہی کی وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب گزشتہ 4 گھنٹوں سے فائرنگ سے علاقے مین شدید خوف و ہراس پھیل گیاتھانہ بنی گالہ کی حدود ملوٹ میں قبضہ مافیا کی کاروائی رات گئے کاروائی جاری پولیس کی موجودگی میں اندھادھند ائرنگ کا سلسلہ جاری ہے
علاقہ ایس ایچ او کی موجودگی کے باوجود فائرنگ کا سلسلہ جاری رہی ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ روشنی ہونے تک کوئی کاروائی نہی کر سکتا ، نفری طلب کی گئی ہے نفری آنے اور روشنی ہونے کے بعد کاروائی ہو سکتی ہے،:تھانہ بنی گالہ کی حدود میں سید گھرانے کی زمین پر مسلح افراد کا حملہ موضع ملوٹ میں سید سعدات گھرانے کی زمین پر مسلح افراد 0ر حملہ کر دیا اسلام آباد کا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج ااٹھا وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ سے چند قدم کے فاصلے پر فائرنگ کا سلسلہ رات گئے چلتا رہا چند دن قبل مسلح افراد نے قبضے کی دھمکی دی تھی جس پر علاقہ ایس ایچ او کا مطلع کر دیا گیا تھا مسلح افراد بھاری ہتھیاروں سے حملہ آور ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں