36

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمن کی اچانک تحصیل حضرو کے علاقہ بہبودی آمد

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمن کی اچانک تحصیل حضرو کے علاقہ بہبودی آمد رہنما جے یو آئی قاری محمد ابراہیم نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیااس موقع پر قاری محمد اسماعیل مولانا سحیدالرحمن رحمانی قاسم خان وردگ مولانا مسعود اختر ضیاء حافظ غسان بن قاری ابرہیم بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق سربراہ جمعیت علمائے اسلام حضرت مولانا فضل الرحمان اچانک تحصیل حضرو کے علاقہ بہبودی میں رہنماء جےیو آئی قاری محمد ابراہیم کے ڈیرہ پہنچے اور انکے بیٹے کو رشتہ ازداوج سے منسلک اور ڈیرہ کے افتتاح و چند روز قبل جے یوآئی کی تقریب کے کامیاب انعقا د کی مبارکباد دی اس موقع پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے نماز مغرب باجماعت ادا کرائی اپنے مختصر قیام کے بعد مولانا فضل الرحمان علاقہ چھچھ سے پشاور روانہ ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں