69

اسٹنٹ کمشنر اٹک نے اراضی سنٹر میں انچارج نہ ہونے سے عوام کی پریشانی کو تسلیم کرلیا

اٹک خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک زرمینہ وزیر نے اراضی سنٹر اٹک میں شہریوں کی شکایات کے حوالہ سے میڈیا کو بتایا کہ کچھ عرصہ سے اراضی سنٹر اٹک میں انچارج نہ ہونے کے سبب حسن ابدال کے انچارج کی ڈیوٹی اٹک لگائی گئی ہے وہ 3 روز اٹک اور 3 روز حسن ابدال میں اپنے فراءض سرانجام دیتے ہیں تاہم عوامی شکایات درست ہیں کیونکہ انچارج کو اراضی سنٹر کے علاوہ دیگر سرکاری امور بھی ادا کرنے ہوتے ہیں جس کے سبب جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے آئے ہوئے افراد کو اپنا قیمتی وقت کا ضیاع کرنا پڑتا ہے ضلعی انتظامیہ تمام صورتحال سے باخبر ہے اور اس کے جلد حل کیلئے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے امید ہے جلد ہی اس سلسلہ میں کوئی مستقل حل نکالا جائے گا تاکہ شہریوں کو دفتری اوقات کار میں جائیداد کے لین دین اور دیگر معاملات میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کرنا پڑے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں