78

ہم اور ہمارے حلیف تحریک عدم اعتماد کا سیاسی، جمہوری اور پارلیمانی انداز میں مقابلہ کریں گے اور انہیں شکست دیں گے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا علاقائی صورتحال اور ملکی سیاست کے حوالے سے اہم بیان

ہم اور ہمارے حلیف تحریک عدم اعتماد کا سیاسی، جمہوری اور پارلیمانی انداز میں مقابلہ کریں گے اور انہیں شکست دیں گے مخدوم شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کی صفوں میں اختلاف کھل کر سامنے آ چکا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
پی ڈی ایم ایک غیر فطری اور عارضی اتحاد ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن میں مریم نواز اور شہباز شریف صاحب کی سوچ کا اختلاف منظرعام پر آ چکا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

مولانا فضل الرحمن لانگ مارچ پر تلے ہوئے تھے لیکن بلاول بھٹو زرداری اسمبلیوں کا رخ اختیار کرنے کی بات کر رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی احتجاجی سیاست پر عوام نے توجہ نہیں دی مخدوم شاہ محمود قریشی

مولانا فضل الرحمن کی جماعت کے اندر بھی شدید دباؤ اور کشمکش دکھائی دے رہی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہر سینٹ الیکشن کے بعد مختلف پارٹیوں نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگائے اور الیکشنز کی شفافیت پر سوالات اٹھائے مخدوم شاہ محمود قریشی

گذشتہ سینٹ انتخابات میں جب یہ معاملہ سامنے آیا تو وزیر اعظم عمران خان نے 20 کے قریب تحریک انصاف کے اراکین کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جو تاریخ میں پہلے کسی جماعت نے نہیں کیا مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف شفاف انتخابات کی خواہاں ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

اسی مقصد کے پیش نظر ہم نے سینیٹ الیکشنز میں اوپن ووٹنگ کی تجویز سامنے رکھی مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم نے انہیں باور کروایا کہ ہم اس حوالے سے قانون سازی کیلئے بھی تیار ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

سوال یہ ہے کہ کیا اپوزیشن اس حوالے سے قانون سازی کیلئے ہمارا ساتھ دینے کو تیار ہے؟ شاہ محمود قریشی

اس حوالے سے ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا اب سپریم کورٹ اوپن ووٹنگ کے حوالے سے اپنی رائے دے گی مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان نے اپنے عمل سے دنیا کو باور کروایا کہ ہم خطے میں امن و استحکام کے خواہشمند ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

معیشت کا استحکام، امن و امان سے مشروط ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

امن ہو گا تو سرمایہ کاری ہوگی اور سرمایہ کاری ہو گی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے وزیر خارجہ

افغان امن عمل میں ہم قیام امن کیلئے مصالحانہ کردار ادا کر رہے ہیں جسے دنیا سراہ رہی ہے وزیر خارجہ

وزیر اعظم عمران خان نے تو حکومت میں آتے ہی بھارت کو دعوت دی کہ وہ امن کی طرف ایک قدم بڑھائیں ہم دو بڑھائیں گے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

مگر افسوس کہ بھارت نے اس پیشکش پر توجہ نہ دی اور ایسے اقدامات اٹھائے جن سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مزید خراب ہوئی مخدوم شاہ محمود قریشی

مودی سرکار نے بھارتی کسانوں کوکافی جھانسےدینےکی کوشش کی،شاہ محمود قریشی

کسانوں کیلئے کم از کم امدادی قیمت کے خاتمے اور نئےقوانین کے اطلاق سے بھارتی کسانوں کے استحصال کی راہ ہموار کی گئی ،شاہ محمودقریشی

کسانوں نے ان غیر منصفانہ اقدامات کے خلاف جب آواز اٹھائی تو انہیں ریاستی جبر اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا وزیر خارجہ

بھارتی یوم جمہوریہ پر بھارتی کسانوں نے ایک مرتبہ پھر دلی کی جانب ایک بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے وزیر خارجہ

بھارتی سرکار تمام کوششوں کے باوجود کسانوں کی آواز دبانے میں ناکام رہی – آج پورا ہندوستان ان کے ساتھ ہم. آواز ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازع ہے،شاہ محمودقریشی

بھارت نے طویل عرصے سے کمشیریوں کےبنیادی حقوق معطل کر رکھے ہیں – انہیں جبرو استبداد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،شاہ محمودقریشی

ہم نہیں سمجھتے کہ دو ایٹمی قوتیں اس مسئلے کو بزور بازو حل کر سکتی ہیں – ایسا کرنا خود کشی کے مترادف ہوگا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اگربھارت کامؤقف مضبوط ہےتووہ گفت وشنیدسےکیوں گھبرارہاہے،وزیرخارجہ

ہم دنیا کو مسلسل باور کروا رہے ہیں کہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ بن چکا ہے جس کا جلد اور مستقل حل ناگزیر ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں