81

ڈیرہ اسماعیل خان میں آگ لگنے سےخانہ بدوشوں کی 5جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں

ڈیرہ اسماعیل خان:قریشی موڑ باہوفلورملز کے قریب رہائش پذیر خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 5جھونپڑیاں جل کر خاکستر،لاکھوں روپے کا سامان جل گیا، ریسکیو1122کے فائرفائٹرزنے دوگھنٹے کی جدوجہد کے بعدآگ پر قابوپالیا۔ تفصیلات کے مطابق  ریسکیو 1122 کنٹرول کو قریشی موڑ نزد باہو فلور ملز خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرفضل منان کی ہدایت پرریسکیو1122 فائیر فائیٹنگ اور میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پرپہنچ کرامدادی سرگرمیوںمیں حصہ لیا۔ آگ سے پانچ جھونپڑیاں اور لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو1122فائیر فائیٹنگ ٹیم نے دو گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیاتاہم ریسکیو1122ٹیم نے لاکھوں مالیت کا سامان اور ملحقہ مارکیٹ کو جلنے سے بچا لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں