148

آذادکشمیر کے ورکنگ جرنلسٹس کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے 2011 میں جاری ہونے والا جرنلسٹس کالونی کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا

اسلام آباد( ) آذادکشمیر کے ورکنگ جرنلسٹس کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے 2011 میں جاری ہونے والا جرنلسٹس کالونی کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا یے، آذادکشمیر بھر کے صحافی سراپا احتجاج، راولپنڈی اسلام آباد سمیت 10 اضلاع میں احتجاج کرنے پر غور عدالت رجوع کرنے کیلیے مشاورت، تفصیلات کے مطابق آذادکشمیر حکومت نے آذادکشمیر کے صحافیوں کو بلاتخصیص رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے مصطفے آباد مظفرآباد میں 103 کنال رقبہ مختص کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر رکھا تھا ،حکومت نے اس کالونی میں پلاٹس کی الاٹمنٹ کی بجائے اس نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا ہے اور اس کے بجائے ایک ایسا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جو صرف ایک ادارے کے ممبران کے لئے مختص ہے اس طرح آذادکشمیر کے سینئر اور عامل صحافیوں کے مستند اور جج ہائی کورٹ جسٹسں صداقت حسین راجہ صاحب کی چیرمین شب میں قائم ہونے والے آئینی ادارے آذادجموں وکشمیر پریس فاونڈیشن کے کئی ممبران جو مذکورہ ادارے کے ممبر نہیں ہیں وہ بھی رہائشی سہولیات سے محروم رہ جائیں گے، پہلے نوٹیفکیشن میں کسی ادارے کا ممبر ہونے کی شرط نہ تھی جبکہ حالیہ نوٹیفکیشن میں یہ قدغن ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے وزیراعظم، چیف سیکرٹری، چیرمین پریس فاونڈیشن نوٹس لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں