90

ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 بہنوں سمیت 3 جوانسال لڑکیاں گھر سے لاپتہ ہوگئیں

ڈیرہ اسماعیل خان دو بہنوں سمیت تین جوانسال لڑکیاں گھر سے لاپتہ ہوگئیں ،بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ وانڈہ 

بلوچانوالہ ڈیرہ کے رہائشی نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی سولہ سالہ بہن (ل بی بی ) ،اٹھارہ سالہ بہن (ج بی بی ) اور اس کی سہیلی اٹھارہ سالہ (ش بی بی ) شب گیارہ بجے اچانک گھر سے لاپتہ 

ہوگئیں ،تاہم چھان بین اور تسلی کرنے پر انہیں معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم ملزمان انہیں ورغلا پھسلا کر اغواءکرکے لے گئے ہیں ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش 

شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں