89

سربراہ قادریہ عالمیہ یونیورسٹی نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات محترمہ ماں جی ریحانہ کوثر قادریہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

گجرات: (پریس ریلیز) عالم اسلامی کی عظیم خاتون مذہبی شخصیت اور سربراہ قادریہ عالمیہ یونیورسٹی نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات محترمہ ماں جی ریحانہ کوثر قادری صاحبہ انتقال فرما گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ نماز جنازہ نیک آباد مراڑیاں شریف میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں عالم آمد آیا۔ ہزاروں افراد عقیدت واحترام کیساتھ نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ مرحومہ نے پوری ذندگی دین اسلام کیلئے وقف رکھی۔ ہزاروں بیٹیوں کو عالمات فاضلات بنایا اور ان کی شاندار تربیت کی۔ اس وقت دنیا بھر میں مرحومہ کی ہزاروں شاگرد عالمات فاضلات دینی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آپ مفتی اعظم پیر محمد اشرف القادری اور پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری کی ہمشیرہ محترمہ تھیں۔ مشائخ عظام اور علمائے کرام نے جنازہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرحومہ کے وصال کو عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور ان کی عظیم دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ کریم ان پر کروڑہا رحمتیں نازل فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطائے فرمائے اور تمام لواحقین کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں