83

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی ملاقات
باہمی دلچسپی و سیاسی امور اورامن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی
امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے پر اتفاق
مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ملاقات میں فیصلہ
امن عامہ کی بہتری کیلئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق
عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ عثمان بزدار
قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ عثمان بزدار
صوبے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی- عثمان بزدار
قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ عثمان بزدار
صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔عثمان بزدار
عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔عثمان بزدار
وطن کی مٹی ہم سے یکجہتی اور یگانگت کا تقاضا کرتی ہے۔عثمان بزدار
نفاق کے بیج بونے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔عثمان بزدار
قوم کو تقسیم کرنے کی ناپاک سازش کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔عثمان بزدار
وفاقی وزارت داخلہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کرے گی۔شیخ رشید احمد
قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔شیخ رشید احمد
معاشرے میں تحمل، برداشت اور میانہ روی کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔نورالحق قادری
پاکستان کو اتحاد و اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔ نورالحق قادری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں