96

کشمیری عوام کا بھارتی مظالم اور برابریت کے سامنے غیر متزلزل جذبہ حق خوداردیت کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، اسپیکر قومی اسمبلی

*اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات*۔

*ملاقات میں چیئر مین پارلیمانی برائے کشمیر شہریار آفریدی بھی موجود*

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال۔

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان کبھی اس سے غافل نہیں ہو سکتا، سپیکر قومی اسمبلی

پاکستانی عوام اور حکومت کشمیری عوام اور کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسد قیصر

کشمیری عوام کا بھارتی مظالم اور برابریت کے سامنے غیر متزلزل جذبہ حق خوداردیت کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، اسپیکر قومی اسمبلی

دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے قتلِ عام کا نوٹس لے، سپیکرقومی اسمبلی

بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، اسد قیصر

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ، سپیکرقومی اسمبلی

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے، اسد قیصر

پاکستان کاپارلیمان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتاہے ، اسد قیصر

پاکستان کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اُٹھے گئے ہیں، اسپیکر اسد قیصر

قائمہ کمیٹیاں برائے انسانی حقوق، خارجہ امور اور کشمیر کمیٹی کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے ہدایات کی گئیں ہیں، اسد قیصر

آزاد کشمیر کی عوام پوری طرح مقبوضہ وادی کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، صدر آزاد کشمیر

کشمیر کی عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی،سردار مسعود خان

کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر آزاد کشمیر

بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے اور وہاں پر جاری نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت فوری بند کرے، صدر آزاد کشمیر

ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، سردار مسعود خان

موجودہ حکومت نے کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اُجاگر کیا ہے ، صدر آزاد کشمیر

پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کے لیے کاوشیں قابلِ ستائش ہیں،سردار مسعود خان

مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر عالمی پارلیمانوں نے بھرپور انداز میں آواز اُٹھائی ہے، سردار مسعود خان

صدر آزاد کشمیر کا پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو علاقائی و عالمی سطح پر اُجاگر پر اسپیکر قومی اسمبلی کو خراج تحسین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں