91

غلام نبی شیدا   مزاحمتی صحافت کی تاریخ کا ایک خوب صورت باب تھے،صلاح الدین ان کی جدائی یقینا تکلیف دہ ہے کیو نکہ ایسے لوگوں کا پھر صدیوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے

حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر کے معروف صحافی غلام نبی شیدا مزاحمتی صحافت کی تاریخ کا ایک خوب صورت باب تھے ،ان کی جدائی یقینا تکلیف دہ ہے کیو نکہ ایسے لوگوں کا پھر صدیوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ان خیالات کا اظہار حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین احمد نے ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم غلام نبی نے ہمیشہ اپنے قلم سے مظلوم و محکوم کشمیریوں کی ترجمانی کی ۔ان کی صحافتی زندگی کا احاطہ کیا جائے تو اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ وہ ایک نڈر اور بے باک صحافی تھے۔ انہوں نے اپنی صحافتی دورکے دوران حق اور سچ کی شمع جلانے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں،لیکن ہمت نہ ہاری ۔ ۔ان کی جدائی مزاحمتی صحافت و ادب کے لئے ایک بڑا نقصان ہے ۔سید صلاح الدین نے کہا کہ ان کے  مرحوم کے ساتھ ذاتی تعلقات تھے ۔وہ حق پرست تھے اور  اللہ کا احسان ہے کہ وہ حق کی آبیاری کیلئے زندگی کی آخری سانسوں تک ہمہ تن مصروف رہے ۔حزب سربراہ نے مرحوم کی جنت نشینی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں