106

پاک افغان سرحد پر 18 بارڈر مارکیٹ کے قیام کا منصوبہُ عمران خان کی صدارت میں اجلاس

اسلام آباد: 18 جنوری 2021

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹس کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر جائزہ اجلاس۔

اجلاس میں مشیر وزیر اعظم عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف،معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور سینیئر افسران شریک تھے ۔ وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اور متعلقہ سینیئر افسران اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے ۔

اجلاس کو پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر مقامی آبادی کو کاروبار کی بہتر سہولیات، تجارت کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مجوزہ بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر لئے جانے والے اب تک کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو 18 مجوزہ بارڈر مارکیٹس, جن میں سے 4 مارکیٹس پائلٹ منصوبے کے تحت قائم کی جائیں گی، کے ڈرافٹ پی سی ون اور ایران و افغانستان کے حکام سے مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے بارڈر مارکیٹس کے قیام کے حوالے سے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کرنے اور جلد ہی ایک جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دیں۔

ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بسنے والی آبادی کی خوشحالی کے لئے ان مارکیٹس کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ان مارکیٹس کے قیام سے نہ صرف مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے بلکہ سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھی مدد ملے گی۔ وزیراعظم






	

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں