111

سول سوسائٹی’صحافیوں کا صحافی عدیل بشیر کو فحش گالیوں اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج تنویر الیاس کے خلاف ایف آئ آر درج کی جائے اور کرپشن کے خلاف نیب تحقیقات کرے

سول سوسائٹی’صحافیوں کا صحافی عدیل بشیر کو فحش گالیوں اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج

تنویر الیاس کے خلاف ایف آئ آر درج کی جائے اور کرپشن کے خلاف نیب تحقیقات کرے’سول سوسائٹی

اسلام آباد(خبرنگار) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی تنویر الیاس چغتائی کی جانب سے ممبر نیشنل پریس کلب اسلام آباد اینکر پرسن وکالم نگار اورسینئر صحافی عدیل بشیر کو فحش گالیوں سمیت سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے صحافیوں اور سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ ہوا،تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی تنویر الیاس نے ممبر نیشنل پریس کلب اسلام آباد اینکر پرسن کالم نگار اور سینئر صحافی عدیل بشیر کو مبینہ کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کی خبر لگانے کی پاداش میں فحش گالیوں سمیت سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پر صحافیوں،سیاسی سماجی رہنمائوں ،وکلاء،طلباء’اور سول سوسائٹی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ حمید گل’ سماجی کارکن شیخ حمید’ وکلاء سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر
مقررین نے کہا کہ صحافیوں کو طاقت کےبل بوتے پر دبایا نہیں جاسکتا، خبر دینا صحافی کا حق ہے،صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں۔عدیل بشیر نے کرپشن کی نشان دہی کی’ کوئی جرم نہیں کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم عمران خان معاملے کا فوری نوٹس لیں، تنویر الیاس چغتائی کے خلاف فوری ایف آر درج کرکے کارروائی کی جائے’کرپشن کے کیسز کی نیب انکوئری کرے’ مذکورہ شخص دولت کے نشے میں اور عہدے کی آڑ لیکر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا ہے۔عدیل بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خبر دینا میرا حق ہے اور کوئ شخص مجھ سے یہ حق چھین نہیں سکتا۔ اپنے موقف پر کھڑا ہوں’ اصولی طور پر صحافتی تنظیموں کو باضابطہ طور پر یہ معاملہ اجاگر کرنا چاہیے تھا لیکن سول سوسائٹی نے اس عمل کی بھرپور مذمت کی ہے’میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آئے روز صحافیوں پر حملے ہوتے ہیں’مختلف طریقوں سے صحافیوں کو دبایا جاتا ہے لیکن ہم سب کے لیے یہ پیغام ہے کہ متحد ہو کر ایک آواز بنیں۔ عدیل بشیر نے کہا ہے کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں’مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے’اب نیشنل پریس کلب اسلام آباد سمیت دیگر تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسلے پر پیش رفت کریں۔ سیکرٹری جنرل نیشنل پریس کلب اسلام آباد انور رضا کہا کہنا تھا کہ ہم عدیل بشیر کے ساتھ کھڑے ہیں’قانونی کاروائی بھی کرنا پڑی تو کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں